ڈانڈیلی،9؍جنوری (ایس او نیوز) حادثاتی طور پر ایک سانپ بجلی کی 11کے وی لائن پر گرگیا جس کی وجہ سے شارٹ سرکیوٹ ہوا اور ڈھائی گھنٹے تک بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی کٹ گئی جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
جمعہ کے دن صبح کے وقت پیش آئے اس واقعے کی وجہ سے پرانی ڈانڈیلی، پٹیل نگر،بیلوپارو اور آئی پی ایم کے علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع رہی۔ ہیسکام کے عملے نے بعد میں اصل سبب کا پتہ لگانے کے بعد جلے ہوئے مردہ سانپ کو لائن پر سے ہٹا یا اورلائن کودرست کرنے کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کردی۔